• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل بہترین ٹورنامنٹ ہے، جس کا حصہ بننے پر خوشی ہوگی، ٹم ساؤتھی

شائع August 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، اور مجھے مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہوگی۔

برمنگھم میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، اور پاکستان کے حوالے سے بہت سی خوشگوار یادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوا۔

کیوی باؤلر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وکٹیں فاسٹ باؤلر کے لیے چیلنجنگ ہوتی ہیں اور مجھے ان سخت کنڈیشنز میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا بہت مزا آیا، اور یہ ایک اچھی سیریز تھی۔

ٹم ساؤتھی سے پوچھا گیا کہ آپ دی ہنڈرڈ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیل چکے ہیں، لیکن پاکستانی شائقین آپ کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے ؟

انہوں نے جواب دیا کہ مجھے پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی ہوگی، اور میں پی ایس ایل کو فالو کرتا ہوںِ جو بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے۔

کیا پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اور نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ؟

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ میں ون ڈے ورلڈکپ ، ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اب چیمپئنزٹرافی ہونے جارہی ہے، امید ہے پاکستان اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی کرنے پر خوشی ہے، ٹی20 کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ بولرز فرینڈلی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024