• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

شدید بارشوں سے پنجاب، سندھ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

شائع August 3, 2024
— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے ان علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے جبکہ بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح سندھ کے اضلاع کراچی، حیدر آباد، مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ سیلاب اور شدید موسم کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مذکورہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، اس میں کہا گیا کہ متاثرہ آبادی کو سیلاب سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور محفوظ مقام تلاش کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کے اخراج کو روکنے کے لیے چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے سیل کیا گیا ہے، پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو صاف کریں، باہر موجود چیزوں کو محفوظ کریں، جسے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے نقصان پہنچا سکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھلے مین ہولز اور زیر آب جگہ رپ رکاوٹوں سے آگاہ رہیں، بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کے پلگ ساکٹ سے نکال کر رکھیں، گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو نہ چھوئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جو گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے تاکہ عوام کو بروقت الرٹس، مشورے فراہم کیے جاسکیں۔

اے پی پی کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024