• KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

ناروے کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو شکست

شائع August 3, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

ناروے کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو شکست ہو گئی اور اب پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

ناروے میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے فورڈ آئی ایل کلب کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں قومی ٹیم کو فورڈ آئی ایل کلب سے 4-3 سے شکست ہوئی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل تیسری پوزیشن کا میچ ناروے کے سوترا کلب سے کھیلے گی.

یاد رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو 2023 میں بھی فائنل میں پینالٹی ککس پر شکست ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025