• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

کراچی میں 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

شائع August 2, 2024
— فائل فوٹو: پی پی آئی
— فائل فوٹو: پی پی آئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا نیا اسپیل 3 اگست سے انٹری دے گا جبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، 4 اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا، 4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک اور موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے تھے، سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس میں 11 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 10 ملی میٹر،کورنگی میں 8.8 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 5.8 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 5، کیماڑی میں 4.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سرجانی میں 2.5 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر، سب سے کم بارش ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024