• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

حماد شعیب کی ’توبہ توبہ‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

شائع August 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکار حماد شعیب کی جانب سے بھارتی گانے ’توبہ توبہ‘ پر ڈانس پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حماد شعیب نے یکم اگست کو انسٹاگرام پر ’توبہ توبہ‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دوسرے پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں حماد شعیب کو سیاہ تھری پیس سوٹ میں ’توبہ توبہ‘ پر ڈانس پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، بعض افراد نے ان کی ڈانس کی تعریفیں کیں تو کچھ نے ان کی پرفارمنس کو برا قرار دیا۔

زیادہ تر مداحوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ نہ صرف انہوں نے شاندار ڈانس کیا بلکہ اس یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اگلے سپر اسٹار ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مداحوں نے ان کی ڈانس کو وکی کوشل سے بہتر قرار دیا جب کہ بعض نے ان پر تنقید بھی کی اور انہیں بھارتی گانے پر ڈانس کے طعنے بھی دیے۔

بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان پر تنقید کی کہ انہیں نہ تو ڈانس آتا ہے اور نہ ہی شرم آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024