• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز، طبی معائنہ کیلئے ہسپتال لایا گیا

شائع August 1, 2024
فائل فوٹو: ٹوئٹر/پی ٹی آئی
فائل فوٹو: ٹوئٹر/پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انہیں طبی معائنہ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا معائنہ کیا، ان کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے بلڈ سیمپل لیے گئے، انہیں پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا، جب کہ ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گرگئے تھے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا تھا، ان کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا، غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024