کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا افسر ادارے کےخلاف ہرزہ سرائی پر معطل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسر کو ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر معطل کردیا گیا۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق اخلاق بیگ محکمہ ٹیکس میں تعینات تھا جس نے محکمہ ٹیکس میں تعیناتی کے دوران سب سوائل ہائیڈرنٹ پر پہنچ کر ادارے کے خلاف ویڈیو بنائی۔
واٹر کارپوریشن افسر نے ادارے کے جاری آپریشن کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی۔
ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے افسر اخلاق بیگ کو بغیر اجازت ہائیڈرنٹ پہنچنے پر معطل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسر کی جانب سے ہائیڈرنٹ کے مالک سے رقم طلب کرنے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
معطل افسر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پانی مافیا کے خلاف آپریشن کو بھی متنازع بنایا تھا۔