• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایک سال میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 76فیصد اضافہ

شائع July 31, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

حکومت نے لیوی کی مد میں تاریخی وصولیاں کرتے ہوئے ایک سال میں پیٹرولیم لیوی میں 76 فیصد اضافے کی بدولت صرف سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار انیس ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شہری پیٹرولیم لیوی کےبڑھتے بوجھ تلےدب گئے جہاں حکومت نے ایک سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں 76فیصد کا اضافہ کیا۔

مالی سال 24-2023 میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 19 ارب روپے سے زائد وصول کیےرہی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں بے پناہ اضافے کی بدولت اس سال لیوی کی مدد میں وصولیاں 150 ارب روپے سے بھی زیادہ رہی۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی آئی ایم ایف کے تخمینوں سے بھی 100 ارب روپے زیادہ ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کے لیےپیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف869 ارب روپےمقرر تھا اور آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال لیوی کی مد میں وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا تھا۔

مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی میں تقریباً اضافہ ہوا ہے جہاں 23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024