• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

والد کے اسکینڈل کے بعد خلیل الرحمٰن کی بیٹی کو ٹرولنگ کا سامنا

شائع July 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

والد کے مبینہ اسکینڈل، اغوا، تشدد اور نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کو آن لائن ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کی صاحبزادی سوشل میڈیا اسٹار حجاب خلیل کو سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر جاکر ٹرولنگ کا نشانہ بناتے دکھائی دیے۔

حجاب خلیل کو ٹرولنگ کا شکار گزشتہ ہفتے اس وقت سے بنانا شروع کیا گیا جب ان کے والد کے مبینہ اغوا اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا، جس میں ایک خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کے اسکینڈل کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حجاب خلیل کی ویڈیوز اور تصاویر پر جاکر انہیں والد کے طعنے دیے اور یہ بھی سوال کیا کہ کیا انہیں طاغوت کا مطلب معلوم ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے والد کی صحت اور طبیعت بھی دریافت کی جب کہ کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے والد پر نظر رکھیں۔

بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں طعنے دیے کہ کہیں ڈاکٹرز نے انہیں بھی دن میں نکلنے سے تو منع نہیں کیا؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جہاں زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ٹرولنگ کرنے والے افراد سے سوال کیا کہ ڈراما ساز کی بیٹی کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ ان کا کیا قصور؟

کچھ افراد نے حجاب خلیل کی طرفداری کرتے ہوئے ٹرولنگ کرنے والے مشورہ دیا کہ وہ اعلیٰ ظرف اور انسانیت کا مظاہرہ کریں، وہ نوجوان لڑکی کو ان کے والد کی غلطیوں کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ نہ بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024