• KHI: Fajr 5:48am Sunrise 7:09am
  • LHR: Fajr 5:28am Sunrise 6:55am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:05am
  • KHI: Fajr 5:48am Sunrise 7:09am
  • LHR: Fajr 5:28am Sunrise 6:55am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:05am

خیبر: لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 جاں بحق

شائع July 31, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں لنڈی کوتل چاروازگئے کے مقام پر رات گئے پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس جوان اور ایک راہگیر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور اہلکار چل بسے۔

دریں اثنا، ضلع خیبر میں فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کی نماز جنازہ لنڈی کوتل میں ادا کردی گئی۔

جنازے میں سرکاری افسران، علاقائی مشیران سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں، دونوں اہلکاروں اور شہری کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

وزیر داخلہ کا اظہار مذمت

وفاقی وزیر داخلہ نے خیبر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت تھے، شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے وطن کے امن کے لیے قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024