• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی شدید مندی میں تبدیل، انڈیکس 741 پوائنٹس گر گیا

شائع July 31, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان شدید مندی میں تبدیل ہو گیا اور 741 پوائنٹس کی تنزلی کے بعد انڈیکس 78 ہزار سے نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.67 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 151 پر پہنچ گیا۔

تاہم، مثبت رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 741 پوائنٹس یا 0.94 فیصد تنزلی کے بعد 77 ہزار 886 پر آگیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 628 پر بند ہوا تھا

یاد رہے کہ 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بھی یہی وجوہات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام حاصل کرنے میں چین کی پاکستان کی حمایت کے عزم کی رپورٹوں کے بعد انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل چین سے واپسی کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ چین نے پاکستان کی زرمبادلہ کی مشکلات کو تسلیم اور آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے کیس کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ نئے کاروباری منصوبوں اور توانائی کے شعبے کی ادائیگیوں کی ری پروفائلنگ میں مدد کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض اور ایکویٹی ری شیڈولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اب متعلقہ مالیاتی اداروں اور چینی منصوبوں کے اسپانسرز کے ساتھ ورکنگ گروپس میں جائیں گے جن کے لیے پاکستان مقامی چینی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

23 جولائی کو مسلسل 2 روز شدید مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے یقینی کے سبب مارکیٹ میں کمی ہوئی۔

13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

3 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024