• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع July 30, 2024
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریب میں 88 ممالک سے وفود شریک ہوئے — فوٹو: رائٹرز
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریب میں 88 ممالک سے وفود شریک ہوئے — فوٹو: رائٹرز

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجلس شوری اسلامی میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ایران کے چیف جسٹس نے صدر مسعود پزشکیان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بھی وفد کے ہمراہ تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تقریب میں 88 ممالک سے وفود شریک ہوئے۔

اپنے پہلے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا عالمی برادری خطے کے چیلنجز حل کرنے کے لیے ایران کا ساتھ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے منفرد موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، طاقتور، امن کے متلاشی اور باوقار ایران کی شرکت سے ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے فلسطین کی اسرائیلی تسلط سے آزادی پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 5 جولائی کو قدامت پسند رہنما سعید جلیل کے خلاف رن آف انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخاب میں مسعود پزشکیان ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024