• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مشروب ساز کمپنی کے جنرل مینیجر کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شائع July 30, 2024
لاہور ہائیکورٹ —فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
لاہور ہائیکورٹ —فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

ایک معروف مشروب ساز کمپنی کے مبینہ طور پر مغوی مالک کی بحفاظت گھر واپسی کے ایک دن بعد لاہور ہائی کورٹ میں پٹوکی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے اسی کاروباری گروپ کے ایک جنرل مینیجر (جی ایم) عاطف افضل خان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مغوی جی ایم عاطف افضل خان کے بیٹے دانیال افضل خان نے الزام لگایا کہ ان کے والد کو 26 جولائی کو صبح 4 بجے کے قریب 12 نامعلوم افراد نے تحصیل پتوکی کے علاقے دینا ناتھ میں واقع مس میزان بیوریج کالونی فیکٹری میں ان کی رہائش گاہ سے ان کے لیپ ٹاپ اور دیگر ذاتی سامان کے ساتھ زبردستی اور غیر قانونی طور پر اغوا کیا۔

درخواست گزار نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کی کہ پولیس نے ان کے والد کے اغوا کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور اس کے والد کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

اس سے قبل میزان بیوریجز کی پروڈکٹ کولا نیکسٹ کے سی ای او ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو کراچی میں ماڑی پور روڈ سے اغوا کیا گیا تھا، وہ اتوار کو بحفاظت لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024