• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، حبس کی کیفیت برقرار

شائع July 30, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ شہر بھر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، موسمیات، گلشن جمال اور اطراف میں تیز بارش ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صدر، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، سلطان آباد، گرومندر اور اطراف کے علاقوں میں بھی تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔

کراچی کا مطلع ابر آلود جبکہ شہر بھر میں حبس کی کیفیت بدستور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ کہیں موسلا دھار تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کا تیسرا اسپیل آج رات تک وقفے وقفے سے بادل برساتا رہے گا۔

محکمے نے کہا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں حبس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024