• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بھارت میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی: 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

شائع July 30, 2024
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

بھارت میں ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث کئی بوگیاں الٹ گئیں، اس حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہاوڑہ-ممبئی ایکسپریس صبح مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے جمشید پور کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

بھارتی ریلوے کے ترجمان اوم پرکاش چرن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ تقریباً اسی وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی ایک مال بردار ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی تھی، ممکنہ طور پر گزرتے ہوئے وہ مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

اوم پرکاش چرن نے کہا کہ قریب ہی میں ایک مال بردار ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی تھی لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا دونوں حادثات ایک ساتھ ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ٹرین کی 18 بوگیاں پٹریوں سے اتر گئیں اور جائے وقوعہ کو کلیئر کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 2017 اور 2021 کے درمیان ہر سال اوسطاً 20,000 افراد ریل حادثات میں ہلاک ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024