• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:14pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:14pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm

ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

شائع July 30, 2024
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی، پاکستان کا اگلا میچ منگل کو کویت سے ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منامہ میں 15ویں ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، میچ 25-20، 29-27، 25-1 کے اسکور کے ساتھ ختم ہوا، 90 منٹ تک جاری رہنے والے کھیل میں پاکستان نے مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

پہلے سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے واضح برتری قائم کی، بھارت نے دوسرے سیٹ میں سنبھلنے کی کوشش کی لیکن 15-15، 21-21 اور 26-26 پر کئی ٹائی پوائنٹس کے باوجود وہ آخر کار 29-27 سے پیچھے رہے۔

تیسرا سیٹ میں بھی پاکستان کا کنٹرول برقرار رہا، اور اس موقع پر بھی بھارت کو جدوجہد کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں یہ مقابلہ 25-15 سے ختم ہوا اور پاکستان فاتح قرار پایا۔

اس سے قبل، پاکستان نے اتوار کی رات اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے فتح حاصل کی تھی۔ سیٹ کا اسکور 22-25، 25-23، 25-17، 20-25، 15-13 رہا۔

پہلا سیٹ ہارنے کے بعد، پاکستان نے اگلے دو سیٹ جیت کر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ اگرچہ جنوبی کوریا چوتھا سیٹ جیت کر میچ برابر کرنے میں کامیاب رہا لیکن پاکستان نے فیصلہ کن پانچواں سیٹ جیت لیا۔

پاکستان کا اگلا میچ منگل کو کویت سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ سعید احمد خان نے جنوبی کوریا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی پر اپنی ٹیم کی صلاحیت اور کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کھلاڑیوں نے جس طرح بھارت کے خلاف کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ان کی بہترین صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024