• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل، 11 افراد جاں بحق

شائع July 30, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جبکہ ایک 5 سالہ بچی تا حال لاپتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی میں لاپتا پانچ سالہ بچی کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد تھانہ وارث خان کےعلاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

29 جولائی کو ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024