• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

تھرپارکر: بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

شائع July 29, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھرپار کر کے علاقوں ننگرپارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ اور مٹھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران ننگر پارکر کےگاؤں اکراڑو بھیل میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ منگل کو بھی دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024