• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

گوادر میں پرتشدد ہجوم کا اہلکاروں پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کا سپاہی شہید، افسر سمیت 16 جوان زخمی

شائع July 29, 2024
—فائل/فوٹو: ڈان
—فائل/فوٹو: ڈان

بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر پُرتشدد ہجوم نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جب کہ افسر سمیت 16 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے میں سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا جب کہ
حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوگئے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج نے بیان میں کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں ایف سی کے 16 جوان زخمی ہیں، ایک جوان کی آنکھ ضائع ہوچکی ہے، یہ پر امن لوگ ایف سی پر فائرنگ کیسے کرلیتے ہیں؟ یہ کیسے پرامن ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا جتھوں کو اجازت دی جائے کہ یہ حکومت چلانا شروع کردیں؟

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024