مالی سال2024: پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی، چین درآمدی ملک
مالی سال2024 میں پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک جبکہ چین سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات سب سے زیادہ 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ پاکستان کی چین سے درآمدات 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2024 میں پاکستان کی چین سے درآمدات 24 فیصد بڑھیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں 38 فیصد کم ہوئیں، جبکہ امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا۔
گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔