• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: سمندر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 44 افراد گرفتار

شائع July 29, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں پابندی کے باجود سمندر میں نہانے پر 44 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے گزشتہ ماہ کراچی میں سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی تھی جس کا اطلاق 13 جون سے 13 اگست تک ہونا تھا۔

تاہم پابندی کے باوجود شہر میں لوگوں کی جانب سے ساحل سمندر پر جا کر نہانے کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ متعدد افراد سمندر کی بے رحم موجوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید خان نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ سمندر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 44 لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے اور پابندی پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024