ایران: آیت اللہ خامنہ ای نے باضابطہ طور پر مسعود پزشکیان کو صدارتی اختیارات دے دیے
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے انتخابات کے بعد اصلاح پسند ر مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ کا 9واں صدر منتخب کرنے کی باضابطہ توثیق کردی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی ر مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ نئے صدر منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ 6 جولائی کو اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخاب جیت گئے تھے۔
مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ لے سکے تھے۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا، رن آف الیکشن میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوا۔
خیال رہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت ایران میں صدارتی انتخاب 2025 میں ہونے تھے، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہوئے، حادثے میں ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔