• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی میں ایک ہی دن میں دو خواتین غیرت کے نام پر قتل

شائع July 27, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں ایک ہی دن دو خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

یہ دونوں واقعات لانڈھی اور کورنگی میں پیش آئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کورنگی میں ایک نوعمر لڑکی کو اس کے نانا نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمٰن میمن نے بتایا کہ 15 سالہ شہزادی کو اس کے دادا محمد شریف نے باغ کورنگی کے قریب مارفانی گوٹھ میں گھر کے اندر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

عوامی کالونی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کلہاڑی برآمد کر لی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول لڑکی نے ایک سال قبل جامشورو میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے نانا اس کو قائل کر کے واپس لانے میں کامیاب رہے اور پھر اسے قتل کر دیا۔

سینئر افسر نے کہا کہ ہم اس واقعے کو ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے معاملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور لڑکی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ہفتے کے روز لانڈھی میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے دیور نے ’غیرت کے نام پر‘ گولی مار کر قتل کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گل احمد چورنگی کے قریب گھر سے 35سالہ خاتون زینب کی لاش برآمد ہوئی جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے ڈان کو بتایا کہ مقتولہ کا شوہر دبئی میں رہتا ہے، جمعہ کو ملزم کا اپنی بھابھی جنت گل شیخ سے اس وقت جھگڑا ہوا جب وہ اپنے سیل فون پر کسی سے بات کر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے دوران اشتعال میں آ کر ملزم نے اپنی بھابھی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پستول سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کو ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024