• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

شائع July 27, 2024
جسٹس مظہر عالم اور جسٹس  طارق مسعود— فائل فوٹوز بشکریہ سپریم کورٹ ویب سائٹ
جسٹس مظہر عالم اور جسٹس طارق مسعود— فائل فوٹوز بشکریہ سپریم کورٹ ویب سائٹ

وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایک سال کے لیے کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں سابق ججز سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے جن میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل تھے۔

تاہم جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی تھی۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ذاتی مصروفیات کے سبب ذمے داری لینے سے انکار کردیا تھا جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سوشل میڈیا پر ایڈہاک ججز کے خلاف جاری مہم مہم کے پیش نظر اس پیشکش سے معذرت کر لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024