• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کراچی: ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا مقدمہ درج

شائع July 27, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے کہا کہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ پوچھا گیا کہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں کیوں درج کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم دونوں فریقوں کو سخت پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ قابل قبول نہیں ہے، اگر مقدمہ کسی بھی ایک فریق کی جانب سے درج کیا جاتا تو یہ امکان موجود تھا کہ وہ کسی سمجھوتے پر پہنچ جاتے۔

درخشاں پولیس کے سب انسپکٹر محمد سلیم بروہی کی شکایت پر درج ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق نشاط کمرشل میں اینیمل ہسپتال کے قریب دونوں گروپوں کے نو سے دس مسلح افراد نے ایک دوسرے پر قتل کی نیت سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق شدید فائرنگ سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس لیے ان کی فائرنگ کا یہ عمل دہشت گردی کے الزامات کے دائرے میں آتا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق بگٹی خاندان سے ہے جن کی ’پرانی دشمنی‘ عرصے سے چلی آ رہی ہے۔

واقعے میں جاں بحق فہد بگٹی کے جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگیں جبکہ نصیب اللہ کو ایک گولی کمر پر لگی۔

متن کے مطابق فائرنگ میں عیسیٰ بگٹی کو ایک گولی سینے پر لگی، ان کے بھائی محسم بگٹی کے سر، سینے، پیٹ اور بائیں ہاتھ پر چار گولیاں لگیں جبکہ گن مین علی اکبر کو سر پر ایک گولی لگی۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کل رات بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مقتول بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی سمیت 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے نشاط کمرشل میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم کے بعد بگٹی قبیلے کے 17 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024