• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:28pm Isha 6:49pm
  • ISB: Maghrib 5:31pm Isha 6:54pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:28pm Isha 6:49pm
  • ISB: Maghrib 5:31pm Isha 6:54pm

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں فائرنگ، 5 افراد قتل، 3 شدید زخمی

شائع July 26, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمرشل ایریا میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد قتل اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے افراد میں ذاتی دشمنی پر لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ فہد بگٹی اور علی حیدر بگٹی کی قیادت میں دو گروپوں کے درمیان خیابان نشاط پر علی حیدر کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مرنے والوں میں 50 سالہ فہد احمد نواز بگٹی بھی شامل ہیں، جو مقتول بلوچ سردار نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے تھے۔

شدید زخمی ہونے والوں میں علی حیدر بگٹی بھی بگٹی سردار کے بھانجے ہیں، ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس کے پاس 8 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں، جنہیں ضلع جنوبی کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی کے مطابق بگٹی قبیلے کے دونوں دھڑوں میں پرانی دشمنی تھی اور انہوں نے ساحل اور درخشاں تھانوں میں ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھیں۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو افراد کی فون پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد علی حیدر بگٹی اپنے گن مین کے ساتھ فہد کی رہائش گاہ پر گئے۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور حکومتی رٹ قائم کرنے کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے پُرتشدد تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024