• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:28pm Isha 6:49pm
  • ISB: Maghrib 5:31pm Isha 6:54pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:28pm Isha 6:49pm
  • ISB: Maghrib 5:31pm Isha 6:54pm

شرمیلا فاروقی کو مکیش امبانی سے ملاقات پر دلچسپ مشورے ملنے لگے

شائع July 25, 2024
—فوٹو: انسٹگارام
—فوٹو: انسٹگارام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کی جانب سے یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور ان کی بیٹی سے ملاقات کرنے اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد دلچسپ مشورے ملنے لگے۔

شرمیلا فاروقی نے مکیش امبانی اور ان کی صاحبزادی سے پیرس میں ملاقات کے بعد کچھوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا تھا، جہاں سے وہ تصاویر وائرل ہوئیں اور دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کی گئیں۔

شرمیلا فاروقی نے مکیش امبانی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ امبانی کرتے کرتے آخر ان سے ملاقات ہوئی ہی گئی۔

رکن قومی اسمبلی کی مکیش امبانی سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے انہیں مفید مشورے بھی دیے۔

زیادہ تر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ شرمیلا فاروقی امیر ترین شخص سے چندہ ہی مانگ لیتیں تو پاکستان کا قرض اتر جاتا۔

کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مکیش امبانی کو دیکھتے ہی بولا ہوگا کہ سر میں آپ کے ساتھ تصاویر کھچوالوںَ

بعض مداحوں نے ان کی مکیش امبانی سے ملاقات پر سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟ یا پھر وہ پاکستان کے دوست ہیں؟ ہم اپنی شناخت کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ کیوں نہیں ہوتے؟

کچھ افراد نے لکھا کہ ہم پاکستانیوں کو بھارت اور بولی وڈ کا بڑا شوق رہتا ہے جب کہ بعض نے لکھا کہ جب شرمیلا نے مکیش امبانی کو بتایا ہوگا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں تو وہ ان سے ڈر گئے ہوں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024