• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

شائع July 25, 2024
—فائل/فوٹو: ڈان
—فائل/فوٹو: ڈان

صوبہ بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 24 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کا خطرناک رجحان جاری رہا جس میں ملک بھر میں 389 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اِن 432 اموات میں عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی 281 شہادتیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024