• KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:52am Sunrise 6:15am
  • KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:52am Sunrise 6:15am

عائشہ جہانزیب کو مشورے دینے پر ڈاکٹر عمر عادل کو تنقید کا سامنا

شائع July 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

یوٹیوبر، خود ساختہ ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے حال ہی میں شوہر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب کو نس بندی کا مشورہ دیے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر عمر عادل نے حال ہی میں یوٹیوب پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا، ایشوریا رائے کی طلاق، امبانی کی شادی اور شادی کے قوانین سمیت دیگر معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مذکورہ پوڈکاسٹ میں اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب پر شوہر کے مبینہ تشدد کے معاملے پر بھی بات کی اور انہوں نے ان کے معاملے پر بات کرتے سخت لہجہ بھی اختیار کیا۔

ان کی جانب عائشہ جہانزیب کے معاملے پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نفسیاتی شخص قرار دیا۔

ڈاکٹر عمر عادل وائرل ویڈیو میں سوال اٹھاتے ہیں کہ جب عائشہ جہانزیب کو شادی کے کچھ ہی دن بعد پتا چل گیا تھا کہ ان کے شوہر صحیح آدمی نہیں ہے تو پھر چند سال میں ہی تین بچے پیدا کرنا مناسب تھا؟

انہوں نے مزید سوالات اٹھائے کہ شراب نوشی کی لت میں مبتلا شخص جو کسی اور خاتون میں دلچسپی رکھتا ہے اور وہ تین بچوں کا باپ بھی ہے، کیا وہ اچھا شوہر اور اچھا والد بن سکتا ہے؟

عمر عادل مزید کہتے ہیں کہ عائشہ جہانزیب نے دوسری شادی بھی ایسے ہی شخص سے کی، جن سے متعلق وہ خود بتاتی ہیں کہ وہ انہیں پچھے سال سے مار رہے ہیں اور انہوں نے دوسری شادی بھی کر رکھی ہے اور پھر بھی ان سے ان کے دو بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ اب شوہر سے صلح کے بعد عائشہ جہانزیب کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش ہوسکتی ہے، اس لیے بطور ڈاکٹر وہ یہ کہ سکتے ہیں کہ وہ جتنے بچے پیدا کرتی جا رہی ہیں، وہ اتنی زندگیاں داؤ پر لگاتی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر عمر عادل نے کہا کہ اس لیے اب ضروری ہے اور حکم صادر کیا جائے کہ عائشہ جہانزیب کی نس بندی کردی جائے، کیوں کہ اس عمل سے سب کا بھلا ہوگا۔

انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے تمام خواتین کو مخاطب ہوتے ہوئے طنزیہ انداز میں بھی کہا کہ اب خواتین نکلیں گی اور کہیں گی کہ ساڈیاں ٹوبیاں، ساڈا حق!

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے عائشہ جہانزیب کو مشورے دیے جانے اور خواتین کی نس بندی سے متعلق طنزیہ انداز میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور زیادہ تر صارفین نے انہیں ذہنی مریض قرار دیا جب کہ بعض افراد نے لکھا کہ وہ پاگل ہو چکے ہیں۔

جہاں زیادہ تر صارفین نے عمر عادل پر تنقید کی، وہیں بعض افراد نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کی جانب سے استعمال کی گئی زبان اور لہجہ غلط ہے۔

کچھ صارفین نے تبصرے کیے کہ وہ عائشہ جہانزیب کی نس بندی کے بجائے مرد کی نس بندی کی بات کرتے تو زیادہ بہتر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024