• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کر لی

شائع July 25, 2024
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے رہنمائی طلب کر لی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 41 آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کے دستاویزات جمع کرا دیے ہیں اور دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے تو تحریک انصاف میں بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین بھی نہیں ہیں لہٰذا سپریم کورٹ اس معاملے پر رہنمائی کرے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کو تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

18 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024