• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

لاہور: 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

شائع July 25, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو سبزا زار پولیس نے گرفتار کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مطابق سید پور کی رہائشی 8 سالہ بچی گھر سے کھیلنے نکلی تھی، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

حکام نے بتایا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس کی نفری موقعے پر پہنچی اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025