• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:08am Sunrise 6:33am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:08am Sunrise 6:33am

شہر قائد میں مطلع ابر آلود، ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان

شائع July 25, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر قائد کراچی میں مطلع ابر آلود ،موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ شہر بھر میں آج بھی شام و رات میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمے کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی آئندہ 2 روز تک صبح اور رات کے اوقات میں جاری رہے گی، 30 اگست سے بارش کا امکان ہے مگر فی الحال حتمی طور پر کہنا قبل از وقت ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ابر آلود موسم کے سبب درجہ حرارت شہر کا آئندہ دو روز تک بہتر رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024