• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

تائیوان میں کارگو جہاز ڈوب گیا، 9 ملاح لاپتا

شائع July 25, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

تائیوان کے جنوبی ساحل پر ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جس میں لائف جیکٹس میں ملبوس میانمار کے 9 ملاح جہاز سے اترنے کے بعد لاپتا ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی کے سربراہ شاؤ ہوانگ چھاؤ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ طوفان گیمی کے تناظر میں موسم نے ریسکیو ایلکاروں کو ملاحوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاح سمندر میں گرے اور وہیں تیر رہے تھے، امدادی کارکنوں نے ان کی مدد کے لیے قریبی تائیوان کے کارگو جہاز سے رابطہ کیا۔

تاہم شاؤ ہوانگ چھاؤ نے یہ نہیں بتایا کہ تنزانیہ کے جھنڈے والا جہاز کب ڈوبا لیکن کہا کہ ریسکیو جہاز صبح 8:35 بجے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جب تائیوان کا ریسکیو جہاز پہنچا تب جائے وقوعہ پر حد نگاہ بہت کم اور ہوائیں بہت تیز چل رہی تھیں۔

ایجنسی کے ایک اور اہلکار نے بریفنگ کے بعد اے ایف پی کو بتایا کہ ملاح لاپتا ہیں اور جب موسم اجازت دے گا، ہم فوری طور پر بحری جہاز یا ہیلی کاپٹر کو ریسکیو کے لیے روانہ کریں گے لیکن فی الحال یہ ممکن نہیں ہے۔

بحری جہاز کے ڈوبنے کی خبر بدھ کی رات تائیوان میں 190 کلومیٹر (118 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹائفون گیمی کی شدت کے عروج پر پہنچنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ8 سالوں میں تائیوان سے ٹکرانے والا یہ سب سے طاقتور طوفان ہے۔

تائیوان میں کم از کم 2 افراد گیمی کے اثرات کی وجہ سے ہلاک ہو گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024