• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد، ایک اہلکار کو معطل کردیا گیا

شائع July 25, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو لاتیں مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لاتیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈی پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو معطل کردیا، جس کی ویڈیو ائیر پورٹ پر موجود عینی شاہدین اور متاثرین کے خاندان کی جانب سے بنائی گئی تھی۔

حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر کچھ لوگوں کے دوران جھگڑا ہوا، اس دوران پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں 2 پولیس اہلکار ایک نوجوان کو لاتیں ماررہے ہیں اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران ایک خاتون انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ ویڈیوز میں مختلف آوازیں آرہی ہیں ’ہم نے کچھ نہیں کیا‘، ’لوگوں کو لاتیں مارنا بند کرو‘۔

بی بی سی کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی جانب سے جھگڑے کی اطلاعات پر گزشتہ روز تقریباً 8 بج کر 25 منٹ پر پولیس کو ائیر پورٹ پر طلب کیا گیا، ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران مسلح افسران پر حملہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تین پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے جن میں سے ایک خاتون افسر کی ناک ٹوٹی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025