• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی سفیر

شائع July 24, 2024
— فوٹو: امریکی سفارتخانہ
— فوٹو: امریکی سفارتخانہ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی سفیر نے اسلام آباد میں ایک نجی تھینک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں، امریکا دہشت گردری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو انصاف اور سیکیورٹی کی فراہمی پروگرام کے لیے امریکا ایک ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا مشترکہ طور پر افغان مہاجرین اور سیاسی پناہ گزینوں کی معاونت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبوں میں بھی تعاون ہورہا ہے، امریکا نے پاکستان میں قدرتی آفات، سیلابوں اور معاشی استحکام میں معاونت فراہم کیا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت حجم نو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیْ امریکا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاہدوں کی حمایت کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں اور دو سو پچاس ملین ڈالر صاف پانی کی فراہمی میں لگا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024