• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

9 مئی کے مقدمات: عمران خان کا پولی گرافک، وائس میچنگ، فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار

شائع July 23, 2024
عمران خان —فائل فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان —فائل فوٹو: ڈان نیوز

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس کی 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور سابق وزیر اعظم نے تفتیشی ٹیم کے سربراہ کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر سوالات کے جوابات دیے۔

ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے پہلے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کیا، تاہم سربراہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے یقین دہانی پر انہوں نے 15 منٹ تک سوالات کے جوابات دیے۔

عمران خان نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو پولی گرافک، وائس میچنگ، فوٹوگرامیٹری کے ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔

تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

قبل ازیں لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کی ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کا پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

پی ایف ایس اے کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے تھے، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کے ساتھ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بھی موجود تھی۔

لاہور پولیس ٹیم گیٹ 5 سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی تھی، انسپکٹر رانا اکمل، رانا ارحم، عالم لنگڑیال، رانا منیر اور محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں درج 9 مئی واقعات کی تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرنے فرانزک ٹیم لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ، لاہور ٹیم عمران خان سے کی گئی تفیشی پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024