• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بشریٰ بی بی کی مقدمات، انکوائری کی تفصیلات کیلئے درخواست پر اعتراض ختم، سماعت کیلئے مقرر

شائع July 23, 2024
بشریٰ بی بی—فائل/فوٹو: ڈان
بشریٰ بی بی—فائل/فوٹو: ڈان

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمے کی تفصیلات فراہم کرنے اور پنجاب کے کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، رجسٹرار آفس نے وکالت نامے پر بشریٰ بی بی کے انگوٹھے کے نشان نا ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا جسے عدالت نے ختم کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

انہون نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ہوں، عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جارہے ہیں۔

بشری بی بی نے استدعا کی کہ عدالت ان پر درج مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک بشریٰ بی بی کی پنجاب کے کسی مقدمے میں گرفتاری نہ ڈالی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024