• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع

شائع July 22, 2024
پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا — فائل فوٹو: اے ایف پی
پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی اور وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔

پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہوگئی تھی۔

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریبا ساڑھے 14 لاکھ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025