• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، رؤف حسن گرفتار

شائع July 22, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مار کر پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس سے قبل شبلی فراز نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنمارؤف حسن کو گرفتارکرلیا لیکن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔

تاہم بعد میں بیرسٹر گوہر نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سےکمپیوٹر اور دیگر سامان ساتھ لےگئی۔

پولیس نے قیدی وین بھی پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچا دی پولیس نے مرکزی دفتر کو چاروں جانب سے گھیر لیا اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والا راستہ بند کردیا گیا، بیرسٹرگوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود تھے، ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہرموجود رہی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پرشواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا، پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق دفتر سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کروایا جاتا تھا، براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں آلات سمیت گرفتار کیا گیا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024