• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عدالت نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

شائع July 22, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے پی ٹی آئی کوارڈینیٹر کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حکم نامہ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا حکمنامہ جاری کردی، انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے احمد وقاص جنجوعہ کے جسمانی ریمانڈ پر حکمنامہ جاری کیا۔

حکمنامے کے مطابق تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتاری کے وقت احمد وقاص جنجوعہ سے بارودی مواد برآمد ہوا، تفتیشی افسر کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ کی کالعدم تنظیموں سے روابط کے حوالے سے تفتیش درکار ہے، ریکارڈ کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور کلاشنکوف برآمد ہوئی، مزید بارودی مواد کی برآمدگی اور کالعدم تنظیموں سے روابط پر تفتیش مکمل کرنی ہے، احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتا، 29 جولائی کو عدالت پیش کیاجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024