• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

کراچی میں بارش کے باوجود گرمی اور حبس برقرار، درجہ حرارت 40 ڈگری سے متجاوز

شائع July 21, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باوجود شہر میں گرمی اور حبس برقرار ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں آج گرمی کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی اور سمندری ہوائیں معطل اور حبس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ برقراررہا تو کل بھی شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ممکن ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد ممکنہ طور پر درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

شہر کے علاقوں ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لانڈھی ۔ کورنگی، کارساز، گلبرگ، لیاقت آباد، غریب آباد، حسن اسکوائر، ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال، محمود آباد، شاہراہ فیصل، صدر، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور سرجانی میں بھی بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024