• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

فیصل قریشی نے والدہ کو دوسرے گھر منتقل کردیا، ان کی قدر نہیں کی، یوٹیوبر کا دعویٰ

شائع July 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز شخصیات کے انٹرویوز کرنے والے یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکار فیصل قریشی نے والدہ کی قدر نہ کرتے ہوئے ایک سال قبل انہیں دوسرے گھر منتقل کردیا۔

یوٹیوبر نے ماضی کے مقبول فلم ساز پرویز کلیم کا انٹرویو کرتے دوران انکشاف کیا کہ فیصل قریشی نے والدہ کو گھر سے نکال کر دوسرے گھر منتقل کیا۔

یوٹیوبر کی جانب سے اداکار اور ان کی والدہ کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ ان کی بات پر فلم ساز پرویز کلیم نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں یوٹیوبر نے پرویز کلیم کو بتایا کہ جس فیصل قریشی کو انہوں نے ان کی والدہ افشاں قریشی کے کہنے پر فلموں میں چانس دیا اور انہیں متعارف کرایا، اسی اداکار نے اپنی والدہ کو گھر سے نکال دیا۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ افشاں قریشی بیٹے کو فلموں میں ہیرو دیکھنا چاہتی تھیں اور انہوں نے پرویز کلیم کو بیٹے کو کاسٹ کرنے سے متعلق منتیں بھی کیں لیکن ایک سال قبل اداکار نے والدہ کو دوسرے گھر منتقل کردیا۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ پورا میڈیا جانتا ہے کہ فیصل قریشی نے اپنی والدہ ماضی کی مقبول اداکارہ افشاں قریشی کو ایک سال قبل دوسرے گھر منتقل کیا، ان کی قدر نہیں کی۔

یوٹیوبر کی بات پر فلم ساز پرویز کلیم نے حیرانگی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنی والدہ کا نہ ہوا، وہ ان کی عزت کیسے کریں گے؟

فلم ساز کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو فیصل قریشی کو فلموں میں صرف متعارف کرایا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ فیصل قریشی ان کی عزت کرتے رہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، وہ احسان فراموش نکلے۔

پرویز کلیم نے مزید کہا کہ یوٹیوبر نے انہیں فیصل قریشی کی جانب سے والدہ کو دوسرے گھر منتقل کرنے کی بات کرکے ان کی آنکھیں کھول دیں اور انہیں اب احساس ہو رہا ہے کہ جو شخص اپنی والدہ کا نہیں ہوا، وہ ان کی عزت کیسے کرتا؟

خیال رہے کہ اسی یوٹیوبر نے ماضی میں فیصل قریشی کی والدہ کا انٹرویو بھی لیا تھا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکار کی والدہ بتاتی ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہائوسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سمجھا کہ شاید اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن درحقیقت وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہائوسز میں داخل نہ کرائیں۔

فیصل قریشی کی والدہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکار پر تنقید بھی کی گئی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوبر کو والدہ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024