• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کمزور ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اربوں ڈالرز فنڈنگ کا منصوبہ

شائع July 20, 2024
فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

آذربائیجان نے ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف ایکشن پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان کردیا تاکہ معاشی طور پر کمزور ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے سیلاب اور خشک سالی سمیت دیگر خطرات خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں مدد دی جاسکے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اعلان اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کاپ29) سے قبل کیا گیا، یہ کانفرس رواں سال نومبر میں منعقد ہو رہی ہے جس کے نامزد صدر مختار بابائیف نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران فنڈنگ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ (سی ایف اے ایف) میں فوسل فیول پیدا کرنے والے ممالک اور تیل، گیس اور کوئلے کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے تعاون سے سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس فنڈنگ میں آذربائیجان بانی شراکت دار ہو گا۔

کانفرنس میں ممبران ممالک سالانہ بنیادوں پر ایک مقررہ رقم یا اپنی پیداوار کے حجم کی بنیاد پر فنڈز منتقل کرنے کا عہد کریں گے۔

سی ایف اے ایف 14 اقدامات پر مشتمل پیکج کا پہلا قدم ہے جس کا اعلان مختار بابائیف نے عزائم کو بڑھانے اور عملی اقدامات کرنے کے ایکشن ایجنڈا کے ایک حصے کے طور پر کیا۔

سی ایف اے ایف ایک ایسا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فنڈ ہو گا جو نجی شعبے کو متحرک کرے گا اور سرمایہ کاری کو خطرے سے تحفظ دے گا۔

کاپ29 کے چیف مذاکرات کار یالچن رفائیف نے کہا کہ فنڈ میں رعایت اور گرانٹ پر مبنی امداد کے ساتھ خصوصی سہولیات بھی ہوں گی تاکہ ضرورت مند ترقی پذیر ممالک میں قدرتی آفات کے نتائج کو تیزی سے زائل کیا جا سکے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024