امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن چل بسیں
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن چل بسیں۔
ڈان نیوز کے مطابق شیلا جیکسن کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
شیلاجیکسن پاکستان میں زلزلے اورسیلاب کے دوران مدد میں پیش پیش رہیں، وہ امریکی کانگریس میں پاکستان کی سرگرم حامی تھیں۔
شیلا جیکسن کو 2022 میں ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا۔
صدرمملکت، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلاجیکسن لی کےانتقال پراظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ شیلاجیکسن لی قابل ذکر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ شیلاجیکسن لی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی چیمپئن تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شیلا جیکسن لی کے تعاون کو آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا، مزید کہنا تھا کہ شیلاجیکسن لی کے اہل خانہ اور ان کے سپورٹرز سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔