• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

گلوبل ٹی 20: بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

شائع July 19, 2024
— فائل فوٹو: اے پی/رائٹرز/ایکس
— فائل فوٹو: اے پی/رائٹرز/ایکس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی مصروفیت اور ان تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنی تھی۔

پی سی بی کو تینوں کرکٹرز کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پی سی بی کی ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے پیش نظر یہ پاکستان کرکٹ اور تینوں کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ میں حصہ نہ لیں۔‘

مزید کہا گیا کہ اس سے کھلاڑی سیزن کے لیے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی شکل میں ہوں گے جس کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔

اس سے قبل پی سی بی نے اسی بنیاد پر نسیم شاہ کو بھی این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024