• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

شائع July 19, 2024
شفالی ورما 40 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں — فوٹو: اے سی سی
شفالی ورما 40 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں — فوٹو: اے سی سی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور بھارت نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن پہلے بیٹنگ کرتی ہوئیں 20ویں اوور میں 108 رنز پر آؤٹ ہوئیں۔

سدرہ امین 25 رنز بنا کر ٹاپ بیٹر رہیں۔

بھارت کی دیپتی شرما نے 3 جبکہ رینوکے سنگھ، پوجا وستراکر اور شریانکا پٹیل نے کھلاڑی آؤٹ کیں۔

جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے ہدف 15ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

سمرتی مندھانا 45 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ شفالی ورما 40 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان کی سیدہ اروب شاہ نے 2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024