• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انتظار ختم، فواد خان اور صنم سعید کی سیریز ’برزخ‘ ریلیز

شائع July 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی اور بھارتی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ کی پہلی قسط کو ریلیز کردیا گیا۔

’برزخ‘ کی پہلی قسط کو بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا۔

’برزخ‘ کے ذریعے تقریبا 12 سال بعد صنم سعید اور فواد خان کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں نے ایک ساتھ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔

دونوں اگرچہ گزشتہ 12 سال سے اسکرین پر دکھائی دیتے رہے، تاہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا اور اب پہلی بار وہ بہن اور بھائی کے کرداروں میں اسکرین پر سامنے آگئے۔

ہدایت کار عاصم عباسی کی لکھی اور بنائی گئی ویب سیریز کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔

’برزخ‘ کے ذریعے فواد خان اور صنم سعید کی بھارت میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

’برزخ‘ میں دونوں نے سوتیلے بہن اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں ایک ہی والد مگر الگ الگ ماؤں کے بچے بنے ہیں۔

ویب سیریز کی پہلی قسط 53 منٹ پر مشتمل ہے اور اسے چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر ہزاروں بار دیکھا گیا اور شائقین نے سیریز کے آغاز کی تعریفیں کیں۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ سیریز کی دو قسطیں جاری کی جائیں گی لیکن اس کی ایک قسط ریلیز کی گئی۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ سیریز کی نئی قسط ہر منگل اور جمعہ کو رات 8 بجے ریلیز کی جائیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ویب سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہوگی، تاہم ممکنہ طور پر یہ 6 سے 8 قسطوں پر مشتمل ہوگی۔

’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ویب سیریز کی پہلی قسط کو یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024