• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

دانش تیمور بے ادب، فیصل قریشی اور سعود احسان فراموش ہیں، پرویز کلیم

شائع July 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کے مقبول فلم ساز پرویز کلم نے کہا ہے کہ دانش تیمور بے ادب جب کہ سعود اور فیصل قریشی احسان فراموش ہیں جو ان سے عید برات کے موقع پر بھی بات نہیں کرتے۔

پرویز کلیم نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کئی انکشافات کیے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی سعود اور فیصل قریشی کو فلموں میں متعارف کرایا۔

ان کے مطابق انہوں نے سعود کو کسی بھی سفارش کے بغیر اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر متعارف کرایا جب کہ فیصل قریشی کو ان کی والدہ کے کہنے پر فلم میں کاسٹ کیا۔

پرویز کلیم نے بتایا کہ انہوں نے سعود کو پہلی بار اپنی بھائی کی شادی پر دیکھا تھا، انہوں نے وہیں انہیں فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر انہیں بڑی اسکرین پر ڈیبیو کا موقع دیا۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصل قریشی کو بھی ان کی والدہ کے کہنے پر اپنی فلم میں کاسٹ کیا، حالانکہ وہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی سے اچھے تعلقات تھے، دونوں نے کافی عرصہ ایک ساتھ کام کیا، اس لیے وہ بیٹے کو فلموں میں ہیرو کے طور پر دیکھنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے انہیں بیٹے کو کاسٹ کرنے کا کہا۔

فلم ساز نے کہا کہ انہوں نے سعود اور فیصل قریشی کو موقع دیا اور متعارف کرایا، تاہم اس باوجود وہ آج تک انہیں یاد نہیں کرتے، یہاں تک کہ وہ انہیں عید برات کے موقعوں پر بھی یاد نہیں کرتے۔

انہوں نے دونوں اداکاروں کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ احسان فراموشی کی تصویر بنائیں تو اس میں سعود اور فیصل قریشی کے ہی چہرے ہوں گے۔

انہوں نے دیگر اداکاروں و اداکاراؤں کو بھی فلموں میں متعارف کرانے کا دعویٰ کیا۔

پرویز کلیم نے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے دانش تیمور کو بے ادب بھی قرار دیا اور کہا کہ بے ادبی کی وجہ سے ہی ان کی فلمیں ناکام ہو رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بار جب وہ دانش تیمور سے ملنے گئے تو اداکار ان کے سامنے اپنے پاؤں رکھ کر بیٹھے، ان کے بزرگ ہونے کی وجہ سے بھی ان کی عزت نہیں کی۔

پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ دانش تیمور کی جانب سے عزت نہ کیے جانے پر انہوں نے اسی وقت ہی سوچا کہ دانش تیمور کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ وہ خود سے بڑی عمر کے افراد کی عزت نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں ناکام گئیں، کیوں کہ وہ بے ادب ہیں، ایسے افراد کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024