افغانستان کی مارکیٹ میں آتشزدگی، پاکستانی فائر بریگیڈ کی آگ بجھانے کی کوشش

شائع July 19, 2024
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

پاک افغان سرحدی افغان علاقے ویش منڈی میں بیٹریوں کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بیٹری اور دیگر اسپیئر پارٹس کے 15 سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

سرحدی حکام کے مطابق پاک افغان باڈر سے متصل افغان علاقے ویش منڈی میں مشہور اسپییر پارٹس منڈی کاکڑان منڈی کی دکانوں میں انتہائی خطرناک درجے کی آگ بھڑک اٹھی۔

آگ پر قابو پانے کے لیے افغانستان کے شہر قندھار اور پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ویش بارڈر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔

افغان حکام نے بارڈر پر تعینات فرنٹیئر کور (ایف سی) حکام کے ذریعے ضلع چمن کے ڈپٹی کمشنر اطہر عباس راجا سے رابطہ کیا، ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجا نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پاک افغان سرحدی افغان علاقے ویش بارڈر پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے افغان حکام نے رابطہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کےلیے ضلع چمن سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں روانہ کی گئیں جو آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

انھوں نے بتایا کہ افغان حکام کے ساتھ آگ بجھانے کےلئے ہر قسم کا تعاون کرنے کےلئے تیار ہیں اور اگر مزید مدد کی درخواست کی گئی تو بھرپور مدد کریں گے۔

سرحدی حکام کے مطابق ویش منڈی میں لگی آگ پر کسی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ کے باعث کروڑوں کا سامان جلکر خاکستر ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025