• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

پہلی بار فواد خان اور صنم سعید ’برزخ‘ میں بہن بھائی بنیں گے

شائع July 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی میں ٹی وی اسکرین پر رومانوی جوڑی بننے والے اداکار فواد خان اور صنم سعید اپنی پہلی ویب سیریز ’برزخ‘ میں پہلی بار بہن اور بھائی کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

فواد خان اور صنم سعید نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ویب سیریز میں رومانوی جوڑی کے طور پر دکھائی نہیں دیں گے۔

’برزخ‘ کو 19 جولائی کی شب کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی کے آفیشل یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر پہلے ویب سیریز کو دو قسطوں کو ریلیز کیا جائے گا اور بعد ازاں سیریز کی تمام قسطیں ایک ساتھ ریلیز کی جائیں گی۔

ویب سیریز کی ریلیز کے موقع پر صنم سعید اور فواد خان نے دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پہلی بار وہ منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔

صنم سعید نے بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ اداکار ہر بار رومانوی جوڑی کے طور پر اسکرین پر دکھائی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی اور فواد خان کی رومانوی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا لیکن لازمی نہیں ہے کہ اب بھی ماضی کی طرح انہیں رومانس کرتا ہوا دکھایا جاتا۔

اداکارہ کے مطابق جو چیز ایک بار اچھی بن گئی، اسے بار بار بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اسی دوران فواد خان نے انکشاف کیا کہ وہ اور صنم سعید پہلی بار اسکرین پر بہن اور بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں الگ الگ ماؤں کے بہن اور بھائی ہوں گے جب کہ سیریز کی کہانی ایک ہی خاندان کے گرد گھومتی ہے۔

’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024